صحت مند آغاز

کیا آپ حاملہ ہیں اور ایک مقررہ یا کم آمدن رکھتی ہیں؟

کیا آپ اپنے خاندان سے الگ رہتی ہیں اور آپ کو اضافی مدد کی ضرورت ہے؟

کیا آپ ایک حاملہ نوجوان ہیں؟

صحت مند آغاز میں ہمارے ساتھ شامل ہوں! یہ بلا معاوضہ پروگرام غذائیت اور سیکھنے کے بارہ میں ہے تاکہ آپ کے بچہ کو ممکنہ صحت مند ترین ابتدا فراہم کی جا سکے!

یہ پروگرام ہر عمر کی حاملہ خواتین کو خود اور اپنے بچہ کو دورانِ حمل اور پیدائش کے بعد ،پہلے چند مہینوں تک صحت مند رکھنے کے لیے درکار مہارت، اعتماد اور وسائل فراہم کرے گا۔ یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا آپ اہل ہیں، آپ کو پروگرام ٹیم کے کسی رکن سے بات کرنی ہوگی۔

صحت مند آغاز میں شمولیت کے بعد کیا امید رکھیں

آپ وصول کریں گی:

  • قبل از پیدائش حیاتین
  • سودا سلف کے لئے گفٹ کارڈز
  • صحت مند غذا
  • آپ کی کمیونٹی میں وسائل کے بارہ میں معلومات
  • سماجی کارکن اور ماہر خوراک کا تعاون

آپ درج ذیل کے بارہ میں جانیں گی:

  • صحت مند غذا
  • حمل کے دوران کیا ہونا متوقع ہے۔
  • ماں کا اپنادودھ پلانا
  • اپنے بچے کی دیکھ بھال کرنا
  • نوزائیدہ بچہ کی حفاظت
  • ورزش کے فوائد؛ دوران اور بعد از حمل
  • اپنی دماغی صحت کا خیال رکھنا
  • اپنے بچہ کی دماغی صحت کی مدد کرنا
  • اپنے بچہ کے ساتھ تعلق کی تعمیر
  • کینیڈا میں جنم دینا

آپ بنائیں گی:

  • دیگر حاملہ خواتین کے ساتھ روابط

صحت مند آغاز میں شمولیت کا طریقہ

یہ ایک رجسٹرڈ، بنا پیشگی اندراج والا پروگرام ہے جو پورے ہفتے میں 9 بار ہوتا ہے۔ یہ پروگرام آن لائن اوربذاتِ خود ۔جا کر، دونوں طرح سے چلتا ہے۔

یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا آپ پروگرام کے لیے اہل ہیں یا نہیں ، براہ کرم [email protected] سے رابطہ کریں یا 4111-228-509 Ext.243 پر کال کریں۔ اگر آپ کو اتنی مدد کی ضرورت نہیں ہے تو ہمارے پاس قبل از پیدائش کے لئے دیگر کلاسیں دستیاب ہیں۔

کینیڈا قبل از پیدایش غذائیت پروگرام کے بارہ میں

صحت مند آغاز، جسے کینیڈا پرِی نیٹل نیوٹریشن پروگرام (سی پی این پی) کے تحت مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، صحت عامہ کو فروغ دیتا ہے اور ان حاملہ خواتین، نئی ماؤں اور بچوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے جو زندگی کے مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سی پی این پی کے اہداف زچہ بچہ کی صحت کو بہتر بنانا، پیدائش کے صحت مند وزن کی شرح کو بڑھانا، نیز دودھ پلانے کو فروغ دینا اور اس کی حمایت کرنا ہے۔ یہ پروگرام کمیونٹیز کے اندر شراکت داری کو فروغ دینے اور کمزور حاملہ خواتین اور نئی ماؤں کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے کمیونٹی کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

حکومتِ کینیڈا

یہ منصوبہ کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مالی تعاون سے ممکن ہوا ہے۔