واہ،آپ نے ہمیں تلاش کر لیا!
واہ،آپ نے ہمیں تلاش کر لیا!
ہمیں آپ کو یہاں پا کر بہت خوشی ہو رہی ہے
کیا آپ اپنے چھوٹے بچہ کے ساتھ مل کر، کچھ کرنے کے لیے کوئی چیز تلاش کر رہے ہیں؟
شاید آپ اپنے والدین ہونے کا سفر شروع کرنے والے ہیں؟
کیا آپ اضافی مدد کی تلاش میں ہیں؟
آپ درست جگہ پہنچے ہیں۔
برج وے میں، ہمارے ہاں، قبل از پیدائش تا 6 سال تک کے بچوں اور ان کے خاندانوں کے لئے بلامعاوضہ پروگرام موجود ہیں ۔
ہمیں آپ کی تلاش میں مدد دینے دیجئے!
ان خاندانوں کے لیے جنہیں اضافی مدد کی ضرورت ہے۔
صحت مند آغاز (قبل از پیدائش کلاسز) اور پیل پروگراموں میں ایک ساتھ بڑھنا (0 سے 6 سال کے بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے)
کیا توقع کی جائے
درون خانہ پروگرامز
شرکت کرنے والے تمام بچے اور بڑےموزے یا اندر پہننے کے جوتے ساتھ لا سکتے ہیں۔ . آپ ناشتہ بخوشی ساتھ لا سکتے ہیں – ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ گری دار میوے اور تِل والا ناشتہ لانے سے گریز کریں کیونکہ یہ عام الرجین ہیں۔
بیرونِ خانہ پروگرامز
ہم سارا سال ، بارش ہو یا صاف موسم، باہر ہوتے ہیں! شدید موسم کی صورت میں، ہم باہر ہونے والے پروگرام منسوخ کر دیں گے (ایسی صورت میں ، ایک نوٹس ہماری ویب سائٹ کے پہلے صفحہ پر اور ہمارے سوشل میڈیا پر ڈالا جائے گا)۔ اپنا پانی اور سن اسکرین لانا اور موسم کے مطابق لباس پہننا نہ بھولیں۔
آن لائن پروگرامز
شرکت کے لیے پروگرام کے دن اور وقت پر ‘ کلک ٹو جوائن ‘ کو منتخب. کریں۔ آپ اپنے کیمرہ کو کھولنے یا بند رکھنے کا انتخاب کر سکتے ہیں اور آواز یا لکھ کر پیغام رسانی کا استعمال کر کے حصہ لے سکتے ہیں۔
اندراج
ہمارے زیادہ تر پروگراموں کے لئے اندراج کی ضرورت نہیں ہوتی – لازمی اندراج والے پروگرام ،تفصیل میں اس کی نشاندہی کریں گے۔
کیا آپ کے پاس ہمارے پروگراموں کے بارہ میں کوئی اور سوالات ہیں؟ آپ ای میل کر سکتے ہیں [email protected]
ہم جلد ہی آپ کو دیکھنے کے منتظر ہیں!
یہاں سب کا استقبال ہے!